Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsبھارت: روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان برقرار

بھارت: روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان برقرار


روہت شرما— فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے، مجھے بھروسہ ہے کہ روہت شاہ کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔

جے شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں 3 بڑے فائنل کھیلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں