Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsبھارت کے یشسی جیسوال آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

بھارت کے یشسی جیسوال آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے یشسی جیسوال کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا کہ یشسی جیسوال فروری کی کارکردگی کی وجہ سے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔یشسی جیسوال نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لئے کین ولیمسن اور پاتھم نسانکا بھی نامزد ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ یشسی جیسوال نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنی پہلی ہی اننگز میں انہوں نے سنچری سکور کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں