Saturday, January 4, 2025
ہومSportsبھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار حکومت بھی ڈٹ گئی بڑا...

بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار حکومت بھی ڈٹ گئی بڑا فیصلہ کرلیا



(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد حکومت پاکستان نے غور کرنا شروع کردیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

ذرائع  کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس پر حکومت پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا اور  ہائبرڈ ماڈل کیخلاف خطرناک حد تک جائے گا، پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی پر زور دیا جائے گا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان میں ہی ہو۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کا ہر فارم پر مقابلہ کرنے اور اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف کیسی کپتانی کی؟شاہین آفریدی کھل کر بول پڑے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں