Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsبھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ جے شاہ نے اعلان...

بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ جے شاہ نے اعلان کر دیا



(24 نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کو راہول ڈریوڈ کی جگہ بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کا  کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں، میں پُراعتماد ہوں کہ گوتم گمبھیر انڈین کرکٹ کےلیے ایک آئیڈیل شخص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی کپتانی برقرار رہے گی یا نہیں؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان آ گیا

سیکریٹری بی سی سی آئی کا مزید کہنا تھا کہ گوتم گمبھیر کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انکا ٹیم انڈیا کے حوالے سے ویژن بڑا واضح ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کے نئے سفر میں انکا بھرپور ساتھ دے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں