Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsتیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا...

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


— فائل فوٹو

تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کُن ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بولاوایو میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں اسکور 49 رنز تک پہنچایا۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم نوجوان ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

اس موقع پر زمبابوے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم

پاکستانی ٹیم صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، عرفان نیازی، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ زمبابوے نے جبکہ دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں