بلاویو(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زِمبابوے کی سنسنی خیز کامیابی، پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔بلاؤیو میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا دلچسپ اختتام کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 132 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ طیب طاہر نے 21 اور قاسم اکرم نے 20 رنز کا اضافہ کیا۔ آخر میں ارفات منہاس نے 22 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں ایک گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔ برائن بینیٹ نے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان سکندر رضا نے 19 رنز بنائے۔
پاکستان کے بولرز میں عباس آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم اور جہانداد خان نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔