Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار...

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار کے والد کا ردعمل بھی آگیا



حیدرآباد (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ثانیہ مرزا اور بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔

اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے ان افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں