لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ جب ٹیم ہارتی ہے سب سوچتے ہیں کہ کپتان نے ہرایا لیکن ایسا نہیں ہوتا۔
قلندرز کے سی ای او ثمین رانا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ مجھے لاہور قلندرز کی کپتانی کی پیشکش کی گئی اس وقت میں بہت چھوٹا تھا۔
میں نے ہارنے کی وجہ ضرور بتائی تھی لیکن میں نے کہا تھا کہ کپتان تبدیل نہ کریں، اس وقت کپتانی کےلیے اپنا فائدہ سوچتا تو ٹیم بکھر جاتی۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے پہلی مرتبہ 2019 میں کپتانی کی پیشکش ہوئی تھی۔
شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ہر کسی کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا چاہیے کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کرسکتا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو حوصلہ اور اعتماد دینا چاہیے کیونکہ وہ محنت سے یہاں تک پہنچتا ہے۔