Saturday, December 28, 2024
ہومSportsجنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیےقومی پلیئنگ الیون کا اعلان...

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیےقومی پلیئنگ الیون کا اعلان اہم ترین کھلاڑی کی تین سال بعد واپسی



سینچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترےگا، تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری بار پاکستان کے لیے اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا۔

محمد عباس نے اس سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں 31 وکٹوں کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال،  نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز  کل سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا ٹیسٹ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں