Saturday, January 4, 2025
ہومSportsجنوبی افریقی حریف پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ، شہیر آفریدی نے پروفیشنل...

جنوبی افریقی حریف پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ، شہیر آفریدی نے پروفیشنل فائٹ جیت لی


فوٹو: فائل

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے جنوبی افریقہ کے پیٹرک آلوٹے کو پروفیشنل فائٹ میں پانچویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

شہیر آفریدی اور جنوبی افریقہ کے پیٹرک آلوٹے کے درمیان یہ فائٹ بنکاک میں ہوئی جو پانچویں راؤنڈ سے آگے نہ جاسکی۔

قومی باکسر نے اپنے حریف کو پانچویں راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔ اس فتح کے ساتھ شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں ورلڈ باکسنگ کونسل، ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اور ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹلز کا دفاع کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

علم میں رہے کہ پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کی یہ 16ویں پروفیشنل فائٹ تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں