Monday, December 23, 2024
ہومSportsجیک لیچ کا چمکتا سر گیند چمکانے کے کام بھی آنے لگا

جیک لیچ کا چمکتا سر گیند چمکانے کے کام بھی آنے لگا



(24 نیوز)انگلش کھلاڑیوں نے گیند چمکانے کا نیا طریقہ نکال لیا ہے ۔ملتان میں کھیلےجا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوران  انگلش بیٹر جو روٹ کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ جو روٹ انگلینڈ کے سپنر جیک لیچ کے سر پر بال رگڑ کر اسے چمکا رہے ہیں۔

کرکٹ مچیز کے دوران بائولرزگیند کو چمکانے کے لیے اپنے کپڑوں کا سہارا لیتے ہیں مگر جو روٹ کا یہ انوکھا انداز کیمرے میں قید ہوگیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جو روٹ بال چمکانے کے لیے جیک لیچ کے گنجے سر کا استعمال کر رہے ہیں۔ایک صارف نے سر پر بال رگڑنے پر اسے بال ٹیمپرنگ کا عمل قرار دیا اور کہا کہ ایک صارف نے جواب میں لکھا مجھے تو یہ بال ٹیمپرنگ لگ رہی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس کو پروموٹ کیوں کر رہی ہے۔ جیک لیچ کے سر کے پیچھے چبھتے ہوئے بال ہوں گے اور جلد پر سن سکرین ہوگی جو بال کی سطح کو متاثر کر سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں