Thursday, December 26, 2024
ہومSportsحارث رؤف اور صائم ایوب کی بدولت ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28...

حارث رؤف اور صائم ایوب کی بدولت ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال بعد آسٹریلیا کو دی شکست، توڑ ڈالا گھمنڈ


3 یک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا 163 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، جواب میں پاکستان نے محض 1 وکٹ کے نقصان پر ضروری ہدف 26.3 اوورس میں ہی حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کا وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی جشن مناتے ہوئے، تصویر@TheRealPCB

user

پاکستانی ٹیم نے ایڈیلیڈ میں آج کھیلے گئے یک روزہ مقابلے میں آسٹریلیا کو بری طرح شکست دے کر اس کا گھمنڈ چکناچور کر دیا۔ 3 یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ملبورن میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن ایڈیلیڈ میں پاکستانی گیندبازوں نے آسٹریلیا کو پوری طرح گھٹنوں پر بٹھا دیا۔ بعد میں بلے بازوں نے بھی اپنا جوہر دکھایا اور آسٹریلیائی گیندبازوں کی خوب دھنائی کی۔ اس طرح اب سیریز 1-1 کی برابری پر آ گئی ہے اور تیسرا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی، جو کہ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

آج ایڈیلیڈ میں آسٹریلیائی کھلاڑی بری طرح فلاپ ثابت ہوئے۔ نہ ہی اس کے بلے باز کچھ کارنامہ انجام دے پائے، نہ ہی گیندبازوں میں وہ طاقت دکھائی دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 35 اوورس میں محض 163 رن بنائے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم نے یہ ہدف 26.3 اوورس میں ہی حاصل کر لیے۔ پاکستان کے لیے یہ جیت بے حد خاص ہے، کیونکہ ایڈیلیڈ میں اس نے 28 سال بعد آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔ آخری بار پاکستان نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے یک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 1996 میں شکست دی تھی۔

آسٹریلیا کو سب سے زیادہ چوٹ حارث رؤف اور صائم ایوب نے پہنچائی۔ پہلے حارث نے اپنی تیز رفتار گیندوں سے آسٹریلیائی مڈل آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔ دائیں ہاتھ کے اس گیندباز نے جوش انگلس، مارنس لابوشین، ایرون ہارڈی، گلین میکسویل اور پیٹ کمنس کو شکار بنایا۔ یہ حارث رؤف کا آسٹریلیا کے خلاف یک روزہ کرکٹ میں اب تک بہترین کارکردگی رہی۔ ساتھ ہی ایڈیلیڈ کے میدان پر یہ کسی بھی پاکستانی تیز گیندباز کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

حارث رؤف کے بعد پاکستانی بلے باز صائم ایوب آسٹریلیا گیندبازوں کے لیے قہر بن کر ٹوٹے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے تیز رفتاری کے ساتھ محض 71 گیندوں میں 82 رن بنا ڈالے۔ صائم ایوب نے اپنی اننگ میں 6 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ اس کھلاڑی نے اسٹارک، ہیزل ووڈ، پیٹ کمنس، زیمپا جیسے گیندبازوں کو بھی نہیں بخشا۔ صائم نے عبداللہ شفیق کے ساتھ 122 گیندوں میں 137 رنوں کی شراکت داری کر آسٹریلیا کو پوری طرح میچ سے باہر کر دیا۔ صائم کے بعد عبداللہ شفیق نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ شفیق 64 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اعظم نے بھی ناٹ آؤٹ 15 رن بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں