Saturday, December 28, 2024
ہومSportsدوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

دوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری


اسکرین گریب

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی، عبد اللّٰہ شفیق کو تسکین احمد نے آؤٹ کیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں موسم صاف ہو گیا اور گزشتہ رات بھی بارش نہیں ہوئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈز مین نے آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

گراؤنڈز مین نے کل بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں