Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsراولپنڈی میں بارش پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ روک...

راولپنڈی میں بارش پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ روک دیا گیا



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں جاری پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ جیتنے کیلئے بنگلہ دیش کو 185رنز کا ٹارگٹ ملا ہے،بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42رنز بنا لئے،شادمان اسلام 9اورذاکر حسن 31رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام  رہی،میچ کے چوتھے دن پاکستان کی پوری ٹیم صرف 172رنز پر ڈھیر ہو گئی،سلمان علی آغا47اور محمد رضوان 43رنز بنا سکے،کپتان شان مسعود 28،صائم ایوب 20، بابراعظم 11اور سعود شکیل 2رنزبنا کر آؤٹ ہوئے،پاکستان کی ابتدائی 6وکٹیں صرف 81رنز پر گریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں