Sunday, December 29, 2024
ہومSportsراولپنڈی ٹیسٹ : قومی ٹیم کی 179 رنز پر 7وکٹیں گر گئیں

راولپنڈی ٹیسٹ : قومی ٹیم کی 179 رنز پر 7وکٹیں گر گئیں



  (24 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم نے7 وکٹوں پر 179 رنز بنا لئے ہیں۔

 راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسرے روز سعود اور شان نے اننگز کا آغاز کیا تو ٹیم کے مجموعی سکور 99 رنز پر شان مسعود 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

محمد رضوان آؤٹ ہونیوالے پانچویں بلے باز تھے جو 25 رنز بنا کر ریحان احمد کی گیند کو ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ ریحان نے آغا سلمان کو بھی ایل بی ڈبلیو کیا انہوں نے صرف ایک رن بنایا تھا ۔ 

عامر جمال آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی تھے جو 14 رنز بنا کر پویلین لوٹےانہیں ریحان احمد نے ہی بولڈ کیا 

یہ بھی پڑھیں:’’ڈیوڈ وارنر کپتان بن سکیں گے ‘‘ کرکٹ آسٹریلیا نے پابندی اٹھا لی

راولپنڈی ٹیسٹ میں جمعہ یعنی آج کھیل کے سیشنز کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

 دوسرے روز کاکھیل 10 بجے شروع ہوا،کھانے کا وقفہ ساڑھےبارہ بجےہوگا، دوسرے سیشن کا آغاز ڈیڑھ بجےہوگا, چائے کا وقفہ 3بجے ہوگا۔

 راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا تیسراسیشن 3بج کر 20منٹ پر شروع ہوگا، جب کہ کھیل کا اختتام 5 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں