Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsزمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل پر چیتے نے حملہ کردیا

زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل پر چیتے نے حملہ کردیا


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل پر چیتے نے حملہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق آل راؤنڈر چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گائے وہٹل کی دارالحکومت شہر ہرارے کے ایک اسپتال میں ہنگامی سرجری کرنا پڑی۔

مقامی میڈیا کے مطابق 51 سالہ سابق کرکٹر کے ساتھ ان کا پالتو کتا بھی تھا جو انہیں بچانے کی کوشش کے دوران معمولی زخمی ہوا ہے۔

گائے وہٹل کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کا زیادہ خون ضائع ہوا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔

سابق کرکٹر 1993ء سے 2003ء کے درمیان 46 ٹیسٹ اور 147 ون ڈے میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں