Friday, December 27, 2024
ہومSportsسری لنکا نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

سری لنکا نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا



پالیکلے میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 266 رنز اسکور کیے، رحمت شاہ 65 اور عظمت اللّٰہ 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں میزبان ٹیم سری لنکا نے 267 رنز کا ہدف 36 ویں اوور میں 3 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 118 اور اوشکا فرنانڈو 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ سیریز سری لنکا نے تین صفر سے اپنے نام کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں