Saturday, December 28, 2024
ہومSportsسری لنکن انڈر19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان قتل

سری لنکن انڈر19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان قتل



(ویب ڈیسک) سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کرقتل کردیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا، جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔

ضرورپڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی ،شیڈول جاری

سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں