Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsسعودی عرب فٹبال ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی

سعودی عرب فٹبال ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ 2 کے میچ کیلئے سعودی عرب فٹبال ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹرڈ پرواز سے ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور سعودی عرب کا میچ 6 جون کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ 2 کا یہ آخری ہوم میچ ہے ، میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنا آخری میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں