Saturday, January 4, 2025
ہومSportsسندھ پریمیئر لیگ افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی...

سندھ پریمیئر لیگ افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی



سندھ پریمیئر لیگ، افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ پریمیئر لیگ( ایس پی ایل) میں افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔

جیو نیوز کے مطابق بدھ کو سندھ پریمیئر لیگ میں کراچی غازیز اور لاڑکانہ چیلنجرز کے درمیان میچ کے دوران  آؤٹ ہونے سے قبل اسد شفیق نے افتخار احمد کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا تھا تاہم کراچی کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد نے میچ میں اسد شفیق کی وکٹ لے کر جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر  افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے رویے پر نہایت ہی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ جو ہوا وہ میچ کی گرما گرمی میں ہوا، میں نے میچ کے بعد بھی اسد شفیق سے معذرت کا اظہار کیا تھا، ہم نے اکٹھے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اسد شفیق کا کافی احترام کرتا ہوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں