Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsشاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر کردار کشی لیکن کیا آپ کو...

شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر کردار کشی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ وزارتوں کی پیشکش بھی ٹھکراچکے ہیں؟ ایسا انکشاف کہ ان کیخلاف ساری مہم دم توڑ گئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے 9 مئی کے ملزمان کے حوالےسے بیان کے بعد سے  ان کیخلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم شروع ہوگئی تھی لیکن مہم اس وقت از خود ہی ختم ہوگئی جب  یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہیں حکومت نے دو وزارتوں کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انہوں نے شکریہ کیساتھ معذرت کرلی، وہ اپنے بیانات میں بھی یہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن فیملی سیاست میں آنے کی اجازت نہیں دیتی ۔

سینئر صحافی اظہر جاوید نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہد آفریدی کو دو وزارتوں کی پیشکش ہوئی ہے اور انہیں مکہ مکرمہ میں ایک اہم شخیصت نے ٹیلی فون بھی کیا لیکن شاہدآفریدی نے اپنی فائونڈیشن اور فلاحی کاموں کی مصروفیات  کی وجہ سے معذرت کرلی ۔یہی بات صحافی احتشام الحق نے بھی بتائی ۔

ادھر ڈان نیوز نے بھی تصدیق کی ہے کہ  سابق کپتان شاہد آفریدی کو   وزیراعظم شہباز شریف نے دو وزارتوں کی پیشکش کی۔ وزیراعظم نے سابق کپتان کو انہیں  اور یوتھ کی وزارتوں کی پیشکش کی جس پر شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور معذرت کرلی اور   کہا کہ’’ آپ کی عزت کا شکریہ، اپنی فاؤنڈیشن پر فوکس کرنا چاہتا ہوں‘‘۔

نجی ٹی وی چینل سے وابستہ فیصل چوہدری نے اس پر موقف اپنایا کہ بے شرم اور پراپیگنڈا کرنے والوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں