Sunday, January 5, 2025
ہومSportsشاہین بابر اور رضوان کے درمیان دوریاں ختم کرانے کیلئے 2 سابق...

شاہین بابر اور رضوان کے درمیان دوریاں ختم کرانے کیلئے 2 سابق کپتان سرگرم



(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی، کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے درمیان دوریاں ختم کرانے کے لئے قومی ٹیم کے 2 سابق کپتان سرگرم ہو گئے۔

دونوں سابق کپتانوں نے تینوں کھلاڑیوں سے رابطے کر کے ان کے گلے شکوے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، شاہین آفریدی کی وطن واپسی پر تینوں کھلاڑیوں کی ایک سابق کپتان کے گھر ملاقات بھی کروائی جاسکتی ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ میں ناکامی کے حوالے سے پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ٹیم کے سنیئر کھلاڑیوں میں اختلافات موجود ہیں اور کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں، میں جب سے آیا ہوں، یہی نوٹ کر رہا ہوں کہ ٹیم میں اتحاد نہیں ہے، کئی ٹیموں کے ساتھ کام کر چکا ہوں ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدانتظامیاں، آئی سی سی کے 2 اہم عہدیدار مستعفی

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارگردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی کی جانب سے بورڈ کی کافی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی، وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریوں سے برطرف کیا گیا،علاوہ ازیں ٹیم مینجر کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں