Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsشعیب ملک کی دوسری بیوی ثناء جاوید کے پاس کتنی دولت ہے...

شعیب ملک کی دوسری بیوی ثناء جاوید کے پاس کتنی دولت ہے ؟ تفصیلات منظر عام پر 



شعیب ملک کی دوسری بیوی ثناء جاوید کے پاس کتنی دولت ہے ؟ تفصیلات منظر عام پر 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق آل راونڈرشعیب ملک نے معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ نئی جوڑی  کے اثاثے بنے ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایک اندازے کے مطابق  شعیب ملک انٹرنیشنل کرکٹ سے تو ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن وہ لیگز میں تاحال ایکٹو ہیں اور اچھے  خاصے پیسے بھی کما رہے ہیں جبکہ وہ اس کے علاوہ شوز اور اشتہارت کا حصہ بھی بنتے رہتے ہیں جہاں سے ان کو موٹی آمدنی ہو جاتی ہے ۔جبکہ ٖثناء جاوید اس وقت پاکستان کی لیڈنگ اداکارہ ہیں اور متعد د پراجیکٹس کا حصہ ہیں ، اگر دونوں کے اثاثوں کی مالیت ملائی جا ئے تو یہ مبینہ طور پر 320 کروڑ روپے تک بنتی ہے جس میں 250 کروڑ اکیلے شعیب ملک کے ہیں جبکہ ثناء جاوید ممکنہ طور پر 50 سے 70 کروڑ کے اٖثاثوں کی مالکن ہیں ۔

شعیب ملک کرکٹ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں اور ان کے پاس کئی مہنگی اور لگژری کارز موجود ہیں جن میں ’ مرسیڈیز ایس ایل، ایوو 9 ، نسان 350 زی ‘ شامل ہیں ۔ شعیب ملک اکثر مقامات پر گاڑیوں سے اپنے لگاو کا ذکر بھی کر چکے ہیں ۔شعیب ملک کی اثاثوں کی مکمل تفصیلات تو منظر عام پر نہیں لیکن ان کی ملکیت میں سیالکوٹ میں ایک انتہائی خوبصورت گھر بھی ہے جبکہ وہ دبئی کا گولڈن ویزا بھی رکھتے ہیں ، شعیب ملک کی اس کے علاوہ ریئل سٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری ہے ۔

دوسری جانب شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا  تقریبا ساڑھے 7 ارب کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ ثانیہ مرزا کے پاس بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پرتعیش گھر ہیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ثانیہ مرزا کے بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود گھر بھارتی 14 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور ان کے پاس متعدد مہنگی اور پرتعیش کاریں بھی  ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے سال 2022 میں مختلف پروجیکٹس سے ایک سال میں 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور ان کے پاس اس وقت بھی 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کے اثاثے موجود ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں