Saturday, January 4, 2025
ہومSportsصاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر


فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا ہے، وہ دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بنگلہ دیش اے کیخلاف دو چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے، قومی ٹیم بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔

دوسری جانب سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز ہفتے کی علی الصبح پونے تین بجے براستہ دبئی آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں