Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsطلاق کی افواہیں: نتاشا اسٹینکووچ کی نئی معنی خیز پوسٹ سامنے...

طلاق کی افواہیں: نتاشا اسٹینکووچ کی نئی معنی خیز پوسٹ سامنے آگئی


—فائل فوٹو 

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے طلاق کی افواہوں کے درمیان اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل، نتاشا اسٹینکووچ نے سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ شیئر کردی۔

ہاردیک پانڈیا سے طلاق کی افواہوں کے درمیان نتاشا اسٹینکووچ کی سوشل میڈیا پر یہ پہلی پوسٹ ہے۔

اس سے قبل انہوں نے طلاق سے متعلق صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ردِ عمل دینے سے گریز کیا تھا اور صرف ’بہت شکریہ‘ کہہ کر جان چھڑالی تھی۔

یاد رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا میں طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں جبکہ اس جوڑے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اب نتاشا نے بدھ کی شام اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مرر سیلفی شیئر کی ہے، اس سیلفی میں اُنہیں ہنستے مسکراتے ہوئے ایک لفٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کی دوسری تصویر میں نتاشا نے اپنے عقائد کے مطابق یسوع مسیح کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک بچی کا ہاتھ تھامے ایک کھیت میں چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردیک پانڈیا نے مئی 2020ء میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے درمیان شادی کر لی تھی۔

شادی کے دو ماہ بعد اِن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، معروف شخصیات ایک بیٹے، 3 سالہ آگستیہ پانڈیا کے والدین ہیں۔

ان کی علیحدگی کی افواہیں اس وقت آن لائن منظرِ عام پر آئیں جب نیٹیزنز نے دیکھا کہ ماڈل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ’پانڈیا‘ نام ہٹا کر ہاردیک پانڈیا کے ہمراہ اپلوڈ کی گئی سب تصویریں حذف کر دی تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں