Saturday, January 4, 2025
ہومSportsفاسٹ بولرز بہترین کپتان کیوں ثابت ہوتے ہیں؟ جسپریت بمراہ نے بتا...

فاسٹ بولرز بہترین کپتان کیوں ثابت ہوتے ہیں؟ جسپریت بمراہ نے بتا دیا


بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ــــ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا  

بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کرکٹ ٹیم کے بہترین کپتان ثابت ہو سکتے ہیں۔

جسپریت بمراہ نے بھارتی میڈیا کو دیے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بولرز ہوشیار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں بیٹر کو آؤٹ کرنا ہوتا ہے اس لیے بولرز کا کام مشکل ہوتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کھیل کے دوران بولرز پر کافی زیادہ چیزیں انحصار کرتی ہیں اور جب کوئی ٹیم میچ ہار جاتی ہے تو اکثر ناکامی کا ذمے دار بولرز کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔

بھارتی بولر نے کہا کہ ہم سب نے ابھی حال ہی میں پیٹ کمنز کی کپتانی دیکھی اور بچپن میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی بطور کپتان دیکھا، کپل دیو نے بھارت کے لیے ورلڈ کپ جیتا اور عمران خان نے پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتا، بولرز ہوشیار ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ 30 سالہ جسپریت بمراہ نے حال ہی میں بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ  جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور بہترین بولنگ کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں