Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsفوٹو سیشن کے دوران ہی نسیم شاہ کی ایسی حرکت کہ وزیر...

فوٹو سیشن کے دوران ہی نسیم شاہ کی ایسی حرکت کہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہنسی پر کنٹرول نہ کرسکے



لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر معروف کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز تو بے حد ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق  حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کی ہے جس میں محسن نقوی اور کھلاڑی تصاویر بنوا رہے تھے، مقامی طور پر منعقد تقریب میں کٹ کی رونمائی جاری تھی کہ اسی دوران نسیم شاہ کے ردعمل نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا، تاہم اس آتشبازی کے حوالے سے یا تو نسیم شاہ تیار نہیں تھے یا پھر وہ کسی اور ہی سوچ میں گم تھے۔

  انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ اگلے ہی لمحے آتشبازی ہونے جا رہی ہے، جوں ہی آتشبازی کا مظاہرہ کیا جانے لگا، تو نسیم شاہ اچانک چونک اٹھے۔

سہمے ہوئے نسیم شاہ کو دیکھ کر ساتھی کھلاڑی محمد رضوان بھی بے ساختہ ہنس دیے اور انہیں تھپکی دینے لگے جبکہ نسیم شاہ کو ہنستا دیکھ چئیر مین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہنسی کنٹرول نہ کر سکے اور ہنس دیے۔

 اسی ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی اور کپتان بابر اعظم کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ تصاویر بنوانے کے لیے موجود تھے۔سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر اور وزیر داخلہ کی اس ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں