(محمدحماد)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20سکواد زمبابوے سے افریقہ پہنچ گیا،10دسمبر جنوبی افریقہ کے خلاف نئے معرکے کیلئے قومی ٹیم ڈربن پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کپتان محمد رضوان،بابر اعظم اور شاہین شاہ بھی ڈربن پہنچ گئے،ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے9 بجے پریکٹس کرے گی،قومی سکواڈ کنگز میڈ کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا۔
جنوبی افریقہ کے دورے میں3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں، سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جبکہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔
شاہینوں نے آخری بار 2021 میں جنوبی افریقا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران گرین شرٹس نے دونوں وائٹ بال سیریز میں میزبان ٹیم کو آؤٹ کلاس کر کے سیریز اپنے نام کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈیلیڈٹیسٹ میں بھارتی ٹیم180رنزپرڈھیر،مچل سٹارک کے6شکار