Saturday, January 4, 2025
ہومSportsمتین آصف نے نیزہ نیشنل آرم ریسنگ چیمپین شپ سیزن ٹو کا...

متین آصف نے نیزہ نیشنل آرم ریسنگ چیمپین شپ سیزن ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل پلیئر متین آصف نے ہارون کھوکھر کو ہرا کر نیزہ آرم ریسلنگ چیمپین شپ سیزن ٹو کا مسٹر پاور آرم کا ٹائٹل جیت لیا۔ 

سینیئر مائنس 80 کیٹگری میں انٹرنیشنل پلیئر متین اصف نے بہت ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف ہارون کھوکر کو ہرا کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ مکرم آصف اسی کیٹگری میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

عبدالعزیز، جو کہ میجر عام ریسلنگ کے صدر بھی ہیں، نے یوتھ مائنس 85 کیٹگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسی کیٹگری میں حماد بٹ نے دوسری پوزیشن جبکہ حمزہ بٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان بھر سے کل 500 پلیئرز نے 6 بڑی کیٹیگریز میں حصہ لیا۔بہت سے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی تھے۔یہ نیزا آرم ریسلنگ نیشنل چیمپئن شپ 2024 کا دوسرا سیزن ہے جو ملک میں تیزی سے فروغ  پا رہا ہے۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نعمان ملک نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی غیر معمولی شرکت نے قومی چیمپئن شپ کی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔ “میں پاکستان میں آرم ریسلنگ کا روشن مستقبل دیکھ رہا ہوں۔ جلد ہی پاکستانی آرم ریسلنگ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں گے اور پاکستان کے لیے بین الاقوامی اعزازات جیتیں گے۔”

متین آصف جو کہ پاکستانی آرم ریسلنگ کے بین الاقوامی کھلاڑی ہیں، نے کہا کہ وہ پہلے بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ “میں نیزا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے تمام آرم ریسلرز کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا اور اس طرح کے تعاون اور سہولت سے یہ کھلاڑی مزید شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے لیے بین الاقوامی اعزازات جیتیں گے۔”





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں