Saturday, December 28, 2024
ہومSportsمحمد رضوان کی بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

محمد رضوان کی بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے بنگلہ  دیش کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کردی۔
محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں کو اس وقت تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے ، میری اس وقت دعائیں بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ ہیں جو ہمت کے ساتھ حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ ہمارے بہن بھائیوں کے لیے اس چیلنج میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں آنے والے سیلاب سے 15 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ملک کے 11 اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد اس وقت بدترین سیلابی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں نیوی، کوسٹ گارڈ، فائر سروسز، پولیس اور طلباء بھی حصہ لے رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں