Tuesday, January 7, 2025
ہومSports'مزید چار سے پانچ سال تک کھیلنے کے لیے تیار ہوں عماد...

‘مزید چار سے پانچ سال تک کھیلنے کے لیے تیار ہوں عماد وسیم کا بیان



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل راونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ  مزید چار سے پانچ سال تک کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ میرے لیے بہترین ثابت ہوگا، میں بس اپنا اثر چھوڑنا چاہتا تھا اور میں بے حد خوش ہوں کہ یہ ایونٹ میرے لیے بہت اچھا گیا’۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹنگ میں تو کئی بار کارکردگی دکھائی لیکن فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا اور اتنے اہم اور مشکل میچ میں جمے رہنا یہ میرے لیے نیا تجربہ تھا، لیکن میں نے سیکھا کہ ہمیں یہ میچ جلد ختم کرنا چاہیے تھا، مجھے خوشی ہے کہ حنین شاہ نے گیم ختم کیا’۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ‘مجھے لگتا ہے میں کرکٹ کھیل کر خوش ہوں، میں فٹ ہوں اور زیادہ سے زیادہ ٹیم میں کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے اب میں چار پانچ سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں’۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں