Friday, January 3, 2025
ہومSportsملتان ٹیسٹ میں آخری دن کا کھیل جاری

ملتان ٹیسٹ میں آخری دن کا کھیل جاری


تصویر بشکریہ کرک انفو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا کھیل جاری ہے۔

آج سلمان آغا نے 41 اور عامر جمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔

 سلمان آغا 63 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے تھے۔

چوتھے روز دوسری اننگ میں عبداللّٰہ شفیق پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

شان مسعود 11، بابر اعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز 7 کھلاڑی آؤٹ پر 823 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ پاکستان نے پہلی اننگ میں 556 رنز بنائے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں