Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsمیرے لیے یہ اہم ہے محنت کرتا رہوں، اس کا صلہ ملے...

میرے لیے یہ اہم ہے محنت کرتا رہوں، اس کا صلہ ملے گا، کامران غلام


کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور تیسرے ون ڈے کے سنچورین کامران غلام نے کہا ہے کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے، میرے لیے یہ اہم ہے کہ محنت کرتا رہوں، اس کا صلہ ملے گا۔

بلاوایو میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی تیسرے ون ڈے اور سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران غلام کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو پر سنچری سے مجھے کافی اعتماد ملا تھا۔

انہو ں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے کی سنچری سے مجھے مزید اعتماد ملے گا۔ پہلے پاکستان شاہینز کے ساتھ زمبابوے کا دورہ کرچکا تھا اس لیے کنڈیشنز کا اندازہ تھا۔

انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف جیت کا بھی ہمیں اعتماد ملا تھا، مجھ پر پریشر نہیں تھا۔ کپتان محمد رضوان نے اننگز کے دوران میری بھرپور سپورٹ کی۔ میرا کام پرفارم کرنا ہے، میرے لیے یہ اہم ہے کہ محنت کرتا رہوں، اس کا صلہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری بھی کر رہا ہوں، اس سے پہلے ساؤتھ افریقہ کی سیریز کی تیاری بھی کر رہا ہوں۔ 

کامران غلام کا کہنا تھا کہ جب بیٹنگ کیلئے آیا تو ابتدا میں وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہ تھی، اس لیے تھوڑا وقت لیا تھا۔ جب کپتان ساتھ وکٹ پر موجود ہوتا ہے تو اس سے کافی آسانی ہوتی ہے۔

نوجوان بیٹر نے کہا کہ اگر جنوبی افریقہ کی سیریز میں موقع ملا تو وہاں بھی اچھا پرفارم کرکے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں