Monday, December 23, 2024
ہومSportsنیرج چوپڑا اور بھارتی شوٹر کے درمیان رومانوی تعلقات سوشل میڈیا پر...

نیرج چوپڑا اور بھارتی شوٹر کے درمیان رومانوی تعلقات سوشل میڈیا پر طوفان برپا



(ویب ڈیسک) بھارتی جیولن سٹار نیرج چوپڑا اور بھارتی شوٹر منو بھاکر کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبروں سرگرم ہیں جس سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔

پیرس اولمپکس کے بعد بھارتی جیولن سٹار نیرج چوپڑا اور معروف بھارتی شوٹر منو بھاکر کے درمیان رومانوی تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں زیرِ بحث ہیں، دونوں ایتھلیٹس کے درمیان رومانوی تعلقات کے چرچے اس وقت شروع ہوئے جب اولمپکس کے بعد بھارت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کو گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے بات کرتے دیکھا گیا، اس موقع پر نیرج چوپڑا نے منو بھاکر کی والدہ سے بھی باتیں کیں۔

اس حوالے سے بھارتی شوٹنگ سٹار منو بھاکر کے والد رام کشن نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی بیٹی کی ابھی شادی کی عمر نہیں اور یہ قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، رام کشن نے منو بھاکر کی ماں اور نیرج کے درمیان خاندانی تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سٹار جیولین تھرو کو اپنا بیٹا سمجھتی ہیں۔

دوسری جانب نیرج چوپڑا کے چچا نے بھی ایتھلیٹ کی شادی سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیرج کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بھی بڑی خبر صحیح وقت آنے پر منظر عام پر لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کوکیاانعام دیا؟

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024کے جیولن تھرو ایونٹ میں نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ منو بھاکر نے شوٹنگ مقابلوں میں 2 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں