Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsنیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑی کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ...

نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑی کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا



ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑی کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 37 سالہ بے باز نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2020 میں کھیلاتھا تاہم ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سکواڈ میں منتخب نہ ہونے کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گرے سٹیڈ نے تصدیق کی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ منتخب کرتے ہوئے کولن منرو کو زیر غور لایا گیا اور ان پر مشاورت بھی کی گئی لیکن ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بن پائی ۔

کولن منرونے 37 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے لیکن وہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے 123 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی گی ، وہ 65 ٹی ٹوینٹی ، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں ۔

کولن منرو کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے اور کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے ، اگرچہ مجھے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن میں نے کبھی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ٹیم میں منتخب ہونے کی امید نہیں چھوڑی  تاہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کے اعلان کے ساتھ ہی اب یہ باب ختم کرنے کا بہترین وقت ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں