Saturday, January 4, 2025
ہومSports ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا



(ویب ڈیسک)ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈزکرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا سے شکست کے باوجود بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

جنوبی افریقا چیمپیئنز نے آخری میچ میں انڈین چیمپئنز کو 54 رنز سے شکست دے دی، شکست کے باوجود بھار ت نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی اور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، بھارت کو 211 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقہ چیمپیئنز کی جانب سے سین مین 73 اور لیوی 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ کامیاب بالر رہے انہوں نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھارت کو جیت کے لئے 211 جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے 153 رنز کا ہدف ملا۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی ڈلے اسکاٹ کی فلم “گلیڈی ایٹرز2” کا ٹریلر جاری

بھارت کے پانچ کھلاڑی 77 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد انڈین چیمپیئنز نے 153 رنز کو ہدف بنایا، عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے ذمہ دار بیٹنگ کی اور ان کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عرفان پٹھان نے 35 رنز بنائے تھے کہ وہ رن آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد یوسف پٹھان نے اگلی دو گیندوں پر جنوبی افریقہ کے بالر ڈیل اسٹین کو چھکا اور چوکا جڑ دیا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا، یوسف پٹھان نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے۔

سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا جبکہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں