Friday, January 3, 2025
ہومSportsٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا نے سکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا نے سکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا



سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا۔

جیونیوز کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلیا نے 15 رکنی ابتدائی  سکواڈ کو برقرار رکھا ہے،  سکواڈ میں 2 ٹریولنگ ریزروز کا اضافہ کیا گیا ہے،ٹریولنگ ریزروز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں جب کہ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلوی  سکواڈ ویسٹ انڈیز میں اکٹھا ہو گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون کے آغاز سے شروع ہو رہا ہے۔یادرہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں