Thursday, January 2, 2025
ہومSportsٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری


فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

سپر ایٹ کے گروپ 2 میں شامل دونوں ٹیمیں نارتھ ساؤنڈ میں مدمقابل ہیں، جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

گروپ 2 میں سے انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

سپر ایٹ میں جنوبی افریقہ نے امریکا اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچز جیتے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک میچ جیتا اور دوسرے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گروپ 2 میں جنوبی افریقہ کے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ بہتر ہے، جنوبی افریقہ کو اگر شکست ہوئی تو ویسٹ انڈیز رن ریٹ بہتر ہونے پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں