Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsٹیسٹ میں بابر کی 2 سال بعد نصف سنچری

ٹیسٹ میں بابر کی 2 سال بعد نصف سنچری



(24 نیوز)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 2 برس بعد نصف سنچری سکور کرڈالی۔

سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ تیسرے روز قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر فارم میں نظر آئے اور انہوں نے 2 برس کے طویل انتظار کے بعد نصف سنچری سکور کی۔

ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم محض 50 رنز بناکر مارکو جینسن کا شکار بنے،بابر نے 10ویں ٹیسٹ میچ میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، مداحوں کو 2 سالوں کے دوران 19 اننگز تک انتظار کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:زمبابوے نے افغانستان کیخلاف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

اس سے قبل بابراعظم نے آخری ٹیسٹ ففٹی دسمبر 2022 میں بنائی تھی، اسی میچ کے دوران بابراعظم نے ٹیسٹ میں بھی 4 ہزار رنز مکمل کیے، اس طرح وہ تینوں فارمیٹ میں 4 ہزار یا زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں