Friday, December 27, 2024
ہومSportsپاک نیوزی لینڈ میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے والوں کیلئے ہدایت جاری

پاک نیوزی لینڈ میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے والوں کیلئے ہدایت جاری


فوٹو بشکریہ کرک انفو

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے پاکستان کے خلاف چھکوں کے حوالے سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونئٹی سیریز میں باؤنڈریز خاص طور پر چھکے بہت زیادہ لگ رہے ہیں، تماشائی میچ کے دوران گیند پر نظر رکھیں۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن نے ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 چھکے مارے، اس لیے فینز کو چوکس رہنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے والے گیند پر دھیان رکھیں تاکہ گیند کہیں آپ کو ہی نہ لگ جائے۔

اس سیریز سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول کرائسٹ چرچ میں چوتھے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ چوتھے میچ کی آخری ساڑھے 8 ہزار ٹکٹ آج صبح فروخت ہوئیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو اس 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں