Friday, December 27, 2024
ہومSportsپاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کب شروع ہوگی؟

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کب شروع ہوگی؟


–فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان  ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے جو کہ 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز نے شیڈول پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں