Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپاکستان انڈیا میچ کا جنون شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم فین پارک پہنچنا...

پاکستان انڈیا میچ کا جنون شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم فین پارک پہنچنا شروع



(روزینہ علی) پاکستان انڈیا میچ کا جنون سر چڑ کر بولنے لگا، شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم فین پارک پہنچنا شروع ہو گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاکستان انڈیا میچ دیکھنے کے لئے شائقین پرجوش ہیں، شائقین پنڈی کرکٹ سٹیڈیم فین پارک میں گرمی کی پرواہ کیے بغیر انکلوژر میں بیٹھ گئے ہیں، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے 4  بڑی سکرینیں لگائی گئی ہیں، سٹیڈیم میں گراؤنڈ کے اندر 26 فٹ لمبی اور 53 فٹ  چوڑی سکرینیں لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ، محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کردیا

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ کے لیے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فری انٹری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں