Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپاکستان شاہینز بمقابلہ بنگلادیش اے ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی...

پاکستان شاہینز بمقابلہ بنگلادیش اے ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی


(روزینہ علی) پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد کلب میں ہوئی، ٹرافی کی رونمائی پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث اور بنگلہ دیش اے کے کپتان توحید ہریدوئے نے کی، پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کل اسلام آباد کلب میں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے 3 ممبران کی آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

دوسری جانب پاکستان شاہینز کے کپتان نے ٹرافی رونمائی کے بعد جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خوشی ہورہی ہےکے پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان یہ سیریز ہورہی ہے، اس طرح کے میچز ہوتے رہنے چاہئیں، پی سی بی کا شکریہ کہ وہ اس طرح کے میچز کرا رہا ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلیں اور اپنی ٹیم کو جتوائیں،  ٹیم متوازن ہے کوشش ہوگی کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیں، میں گزشتہ ایک سال سے پاکستان شاہینز وائٹ بال کا کپتان ہوں، میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں