Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsپاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن  مستعفی ہو گئے

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن  مستعفی ہو گئے



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن  نے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے اختلافات کے بعد ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دیا،کرسٹن پسند ناپسند منوانےپر زور دے رہے تھے، کرسٹن نے سپورٹ سٹاف میں غیرملکیوں کی شمولیت کا مطالبہ کیا۔

قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کی من مانیاں پی سی بی حکام کے ساتھ اختلافات کا باعث بن گئی ہیں اور کرسٹن کے قومی سلیکشن میں سنٹرل کنٹریکٹس کی کیٹگریز اور اسپورٹ سٹاف میں اپنے پسندیدہ افراد کو شامل کرنے کے زور دینے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔گیری کرسٹن نے اپنے معاہدے کے مطابق پاکستان میں موجودگی سے بھی انکار کردیا ہے، انہوں نے کسی بھی سیریز یا ٹوور سے ایک ہفتہ قبل پاکستان ٹیم کا کیمپ جوائن کرنے کا کہا حالانکہ معاہدے کے مطابق انہیں سال میں ایک مہینہ چھٹیوں کی اجازت تھی اور گیارہ ماہ قومی ٹیم کی سپر ویژن کرنا تھی۔اس سے قبل گیری کرسٹن نے چیمپئینز کپ کے دوران یا اسکے علاوہ بھی موجودگی سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت مانگی اور نہ دینے کی صورت میں آسٹریلیا نہ جانے کی بھی دھمکی دے ڈالی جبکہ پی سی بی گیری کرسٹن کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے پر سو فیصد عملدرآمد کا خواہشمند ہے۔

پی سی بی نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے گیری کرسٹن کی دھمکیوں میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکام اس بات پر ڈٹ گئے ہیں کہ جو فیصلہ کرنا وہ گیری کرسٹن نے کرنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں