Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپاکستان ٹیم کی طرف سے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں: شعیب...

پاکستان ٹیم کی طرف سے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں: شعیب ملک



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کپتان اور سٹار آل راو¿نڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں اب قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنے میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹرویو میں شعیب ملک سے سوال کیا گیا کہ ’کیا اب بھی آپ پاکستان ٹیم کے لئے دستیاب ہیں؟جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں بہت مطمئن اور خوش ہوں، میں برسوں تک پاکستان کے لئے کھیلا، مجھے اب قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی، دو فارمیٹ سے تو میں پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکا ہوں، بس ایک فارمیٹ رہتا ہے مگر پاکستان کے لئے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ پہلے بھی ایک انٹرویو میں کہہ چکا ہوں کہ اب جب بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا تو وہ مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ہوگا، میں ابھی مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہا ہوں مگر ہاں میں لیگز کھیل رہا ہوں اور جب جب موقع ملے گا میں لیگز کھیلتا رہوں گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں