Friday, December 27, 2024
ہومSportsپاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں، جیسن...

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں، جیسن گلیسپی


فائل فوٹو

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔

آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ میں نے پاکستان میں کوچنگ سے متعلق بہت سے لوگوں سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وٹمور نے کافی معلومات دی ہیں اور اچھی نصیحت بھی کی ہے، جیف لاسن کے ساتھ بھی بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ سائمن ہیلمٹ گزشتہ سال پاکستان ٹیم کے ساتھ تھے، سائمن ہیلمٹ نے مجھے کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا وہ کیا سوچتے ہیں۔

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ نے کہا کہ سپورٹ اسٹاف میں کچھ سالوں کے دوران تبدیلیاں ہوئی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان میں کئی لوگوں سے بات ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ میری بات چیت اب تک بڑی شاندار رہی ہے، سب بار بار تبدیلیوں کے تاثر کو بدلنا چاہتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں