Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپاکستان کو شکست دے کر ’ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ‘ کے فائنل میں...

پاکستان کو شکست دے کر ’ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ‘ کے فائنل میں جنوبی افریقہ، ٹیم انڈیا کی مشکلات میں اضافہ!


بارڈر-گواسکر ٹرافی کے چوتھے میچ میں ٹیم انڈیا کو آخری دن جیت کے لیے آسٹریلیا کی جانب 300 سے زیادہ کا ہدف ملنے والا ہے۔ انڈیا کو فائنل کے ریس میں برقرار رہنے کے لیے کسی بھی صورت میں جیت درج کرنی ہوگی۔

user

جنوبی افریقہ نے قریبی مقابلے میں پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹ سے ہرا کر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سینچورین میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ایک وقت ایسا لگا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن تیز گیند باز کاگسو ربادہ اور مارکو یانسن نے 9 ویں وکٹ کے لیے شاندار 51 رنوں کی شراکت داری کر کے ہارے ہوئے میچ کو جیت میں تبدیل کر دیا۔ میچ کی چوتھی اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح ہوکہ تیسرے دن پاکستان کو دوسری اننگ میں 237 رنوں پر آوؤٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کو 148 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ چھوٹے سے ہدف کو جنوبی افریقہ کی ٹیم آسانی کے ساتھ حاصل کر لے گی لیکن پاکستانی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ایک پل کے لیے مشکل میں ڈال دیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے صرف 19 رن کے معمولی اسکور پر 3 وکٹیں گنواں دی تھیں۔ تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو افریقہ کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رن تھا۔ چوتھے دن کپتان ٹیبما باوما اور ایڈن ماکرم نے اننگ کو آگے بڑھایا لیکن 37 رن کے اسکور پر ماکرم آؤٹ ہوگئے اس وقت ٹیم کا اسکور 62 رن تھا۔ جب ٹیم کا اسکور 96 رن ہوا تو کپتان باوما 40 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان باوما کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم نے آٹھ وکٹیں 99 رن پر گنوا دیں۔ اس کے بعد ربادہ اور یانسن نے ٹیم کو 2 وکٹوں سے جیت دلا کر ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں اپنی جگہ تقریباً پکّی کر لی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ اپنے آخری مرحلے میں شامل ہو چکا ہے۔ ایک طرف جہاں جنوبی افریقہ پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ تقریباً فائنل میں جگہ بنا لیا ہے۔ وہیں دوسری جانب ٹیم انڈیا کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے۔ کیونکہ ٹیم انڈیا کے پاس اب صرف 2 ہی میچ باقی ہیں اور دونوں میچوں میں کسی بھی صورت میں جیت درج کرنی ہوگی۔ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے چوتھے میچ میں ٹیم انڈیا کو آخری دن جیت کے لیے آسٹریلیا کی جانب 300 سے زیادہ کا ہدف ملنے والا ہے۔ ٹیم انڈیا کو اگر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے ریس میں برقرار رہنا ہے تو کسی بھی صورت میں یہ اور آنے والے میچ میں جیت درج کرنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں