Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں: پی سی بی

پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں: پی سی بی



دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )محسن نقوی اور پی سی بی حکام کی ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کا بتانا ہے کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نے ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کیں۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے، جواب کا انتظار ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دبئی میں تعطیلات کی وجہ سے جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں