Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsپاکستانی فائٹرز کی مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارتی کھلاڑیوں کو عبرتناک شکست 

پاکستانی فائٹرز کی مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارتی کھلاڑیوں کو عبرتناک شکست 



 (24نیوز)پاکستانی فائٹرز نے بحرین میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے بڑے مقابلے، بریو سی ایف 92 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے روایتی حریف بھارت کے پانچوں فائٹرز کو شکست دے دی۔ پاکستانی فائٹر رضوان علی نے پہلے ہی راونڈ میں بھارتی فائٹر سری کانت شیکھر کو ناک آؤٹ کر کے ان کے کیریئر کا خاتمہ کر دیا اور اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھا۔

اس کے علاوہ، بابر علی نے بھارت کے محمد فرہاد کو بینٹم ویٹ میں شکست دے کر اپنی آٹھویں فتح حاصل کی۔ عباس خان نے بھارت کے سیٹھ روزاریو کو ویلٹرویٹ مقابلے میں ہرا دیا، جبکہ اسمٰعیل خان نے یادویندر سنگھ کو بنٹم ویٹ میں شکست دی۔ اعوان عاقب نے فلائی ویٹ مقابلے میں بھارت کے احتشام انصاری کو بھی شکست دی۔

پاکستانی ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر عمر احمد نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فائٹرز نے اس بڑے ایونٹ کے لیے بہت محنت کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچوں فائٹرز نے بھارتی فائٹرز کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ یہ مقابلے بحرین میں منعقد ہوئے اور ان کی سرپرستی شیخ خالد بن حمد آل خلیفہ نے کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں