پاکستانی کرکٹ کے ٹاپ پلیئرز کے کنٹریکٹ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
قومی کرکٹرز کے دبئی ٹی 10 لیگ اور بنگلادیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) سے کنٹریکٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دونوں لیگز کےلیے پلیئرز کو این او سی جاری نہیں کیے جاسکے ہیں۔
پی سی بی کا ملک میں 24 سے 28 جنوری تک ٹی10 میچز کروانے کےلیے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ ہے۔
قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ پاکستان کے ٹاپ پلیئرز کی ان ٹی 10 میچز میں شرکت یقینی بنانا چاہتے ہیں۔